پنجاب اسمبلی میں رائےونڈخود کش حملےکے خلاف مذمتی قراردادجمع

تحریک انصاف کی جانب سےپنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں پولیس چوکی رائےونڈپرخود کش حملےکے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی۔قرارداد پی ٹی آئی رکن شعیب صدیقی نے جمع کرائی۔قرارداد میں کہا گیا کہ تبلیغی مرکز کے قریب ایسا واقعہ انتہائی افسوس اور دکھ کا مقام ہے،5پولیس اہلکاروں سمیت 10افراد اس سانحےمیں شہید اور 29افراد زخمی ہوگئے۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان شہداء کے لواحقین او ر زخمیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکرتا ہے اورشہداء کے اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہونے کے ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئےبھی دعا گو ہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.