وزیراعظم کی کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کوئٹہ میں پولیوٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری،آئی جی بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی اورملزموں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی۔وزیراعظم خاقان عباسی نے کہا کہ پولیوٹیمیں بچوں کومہلک بیماری سے بچانے کیلئے خدمت انجام دے رہی ہیں،پرعزم کارکن قوم کیلئے اپنی جانیں خطرے میں ڈال رہے ہیں،پولیوورکرزپرحملہ ہمارے مستقبل پرحملہ ہے،انہوں نے بلوچستان حکومت کو ہدایت کی پولیوٹیموں کومکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.