اب تک 11 کروڑ 41 لاکھ 92 ہزار 450 کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈجاری کیے جاچکے : وزارت داخلہ
اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب تک 11 کروڑ 41 لاکھ 92 ہزار 450 کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈجاری کیے جاچکے ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی شیخ روحیل نے سوال کیا کہ اب تک کتنے افراد کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز جاری ہوئے ہیں جس پر وزارت داخلہ کا تحریری جواب ایوان میں پیش کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 11 کروڑ 41 لاکھ 92 ہزار 450 کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈجاری ہوئے۔ پنجاب میں 6 کروڑ 34 لاکھ 7 ہزار 315کمپیوٹرائزڈشناختی کارڈزجاری ہوئے جبکہ سندھ میں 2 کروڑ 37 لاکھ 55 ہزار 847 افراد کو کمپیوٹرائزڈشناختی کارڈزجاری کیے گئے۔
وزارت داخلہ کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ نادرا نے خیبرپختونخوامیں اب تک ایک کروڑ 51 لاکھ 87 ہزار 87 اور بلوچستان میں 43 لاکھ 35 ہزار 501کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈزجاری ہوئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 لاکھ 34 ہزار 372 اور فاٹا میں 2 لاکھ 55 ہزار 762 شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈزجاری ہوئے۔