جنرل (ر)خالد شمیم وائیں حادثے کی تحقیقات مکمل

موٹروے پولیس نے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر)خالد شمیم وائیں حادثے کی تحقیقات مکمل کر لیں۔آئی جی موٹروے پولیس کلیم امام کا کہنا ہے کہ حادثہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا،کلیم امام نے بتایا کہ حادثے میں پھٹنے والا ٹائر خستہ حال تھا، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی خالد شمیم وائیں اور ان کے دوست زبیر نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھ رکھے تھے جبکہ اگلی نشستوں پر بیٹھے افراد سیٹ بیلٹ باندھنے کے باعث بچ گئے ۔
آئی جی موٹروے پولیس کا مزید کہناتھا کہ حادثے کے وقت گاڑی کی رفتار 135 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی اورجنرل (ر)خالد شمیم وائیں کی گاڑی بم پروف تھی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.