Daily Taqat

نیب ہیڈکوارٹر کے بعد تمام ریجنل بیوروز میں بھی بدعنوانی کی شکایات سننے کیلئے کھلی کچہریوں کا فیصلہ

گزشتہ دو ماہ میں دو کھلی کچہریوں میںہرماہ کی آخری جمعرات کو نیب ہیڈ کوارٹرز میں جسٹس جاوید اقبال نے عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات خود  مقررہ وقت سے تقریباً 5 گھنٹے وقت زیادہ وقت میں انتہائی اطمینان ، تحمل اور انتہائی توجہ کے ساتھ سنی جس کو عوام نے اپنے خطوط اور ذاتی طور پر ای میلز میں بے حد سراہا۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین  جسٹس جاوید اقبال نے ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات نیب ہیڈ کوارٹرز میں خود سننے کا فیصلہ کیا تھا۔
چیئرمین نیب جناب جسٹس جاوید اقبا ل نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب نیب ہیڈ کوارٹرز کے علاوہ نیب کے تمام ریجنل بیوروز میں متعلقہ ڈی جی عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات 2 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہر ماہ کی آخری جمعرات کو سنیں گے اور جو درخواستیں ان کے دائرہ کار میں آتی ہوں گی ان کو وہ خود قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائیں گے جبکہ دیگر درخواستیں ،شکایات ، نیب ہیڈ کوارٹرز کو قانون کے مطابق کارروائی کے لیے بھجوائیں گے ۔
چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ ہر درخواست دہندہ کو اس کی درخواست کے بارے میں تحریری طور پر آگاہ  کیا جائے اور جب وہ اپنی شکایات لے کر نیب کے دفاتر میں آئیں تو ان کی عزت نفس اور وقت کا خیال رکھا جائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »