Daily Taqat

وزیر اعظم نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات، مشرقی و مغربی سرحدی سیکیورٹی صورت حال سمیت مجموعی سلامتی کی صورت حال پر تفصیلی غور کیا جائےگا، قومی سلامتی کمیٹی کا اس ہفتے میں بلایا جانے والا یہ دوسرا اجلاس ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا 23 واں اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، اس ہفتے میں قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس دوسری مرتبہ بلایا جارہا ہے جس میں کمیٹی کے رکن، وفاقی وزرائے داخلہ، دفاع، خزانہ سمیت قومی سلامتی مشیر شرکت کریں گے۔

اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی سمیت مسلح افواج کے سربراہاںن، ڈی جی آئی ایس آئی اور سینئر حکام شریک ہوں گے۔

ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں ملک کی اندرونی و سرحدی سلامتی کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا جائےگا جبکہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی جائےگی۔

اجلاس میں دہشت گردی کےخلاف جاری کارروائیوں اور آپریشن ردالفساد کے نتائج کا بھی جائزہ لیا جائےگا، جبکہ بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں سمیت مغربی سرحد سے سیکیورٹی کی صورت حال کے امور پر تفصیلی غور کیا جائےگا۔

اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے عالمی سطح پر سفارتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم فلسطینیوں پر مظالم کےخلاف او آئی سی کے ترکی میں ہنگامی اجلاس میں شرکت سے متعلق بھی کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »