کے پی میں لوگوں کوتخت بنی گالہ آناپڑرہاہے، بشریٰ گوہر

عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بشریٰ گوہر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی یہ ہوئی ہے کہ لوگوں کو اب تخت بنی گالہ آنا پڑرہا ہے، یہ تباہی والی تبدیلی کی سونامی لے کر آئے ہیں۔خیبرپختونخوا کے سب انجینئرز کا عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہےخیبرپختونخوا کے سب انجینئرز سے اظہار یکجہتی کے لئے اے این پی کی رہنما بشریٰ گوہر دھرنے میں پہنچ گئیں ۔بشریٰ گوہرنے کہا کہ اے این پی کی پوری سپورٹ سب انجینئرز کے ساتھ ہے،پختونخوا میں جب مشکل وقت آتا ہے تو اے این پی ہی میدان میں کھڑی ہوتی ہے،یہ کیسے لیڈر ہیں جو مظاہرین کا پانی بھی بند کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کنٹینر کی سیاست ختم کریں،پختونخوا کے وسائل باہر استعمال ہورہے ہیں،عمران خان کے دھرنوں کی سیاست سے ہم تنگ آچکے ہیں۔بنی گالہ کے باہر بڑی تعداد میں انجینئرز موجود ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کے سب انجینئرزنے دھرنا اپ گریڈیشن کے لیے دے رکھا ہے۔مظاہرین نے کہا کہپنجاب میں سب انجینئرز کو 11 گریڈ سے 16 کر دیا گیا ہے، ہمارے صوبے خیبر پختونخوا میں انجینئرز کو نظر انداز کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا حکومت انجینئرز کے عہدے کو اپ گریڈ کرے، 17 مئی کو آئے تھے عمران خان نے وعدہ کیا لیکن مطالبہ پورا نہیں کیا گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.