ملک کے کئی علاقوں میں سردی کا راج

ملک کے کئی علاقوں میں شدید سردی  بر قرار ہے،کوئٹہ میں منفی چار اور مری میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں نے سردی بڑھادی۔

ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ بارشوں اور برف باری کے بعد موسم شدید سرد ہوگیا۔ مری کا پارہ بدستور منفی ایک پر برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے شمالی علاقوں اور بلوچستان میں موسم شدید سرد رہنے کی پیش گوئی ہے۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےسرد ترین مقامات کوئٹہ، قلات اور کالام کا درجہ حرارت منفی 8 ، مالم جبہ منفی 6، پارہ چناراور گوپس منفی5 جب کہ استور میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کےبعض میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں صبح کے وقت دھند پڑنےکاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 19دسمبر سے ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں بارشیں برسیں گی،منگل سے جمعرات تک اسلام آباد ، راولپنڈی، قلات ڈویژن سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ مری اور گلیات سمیت پہاڑی سلسلوں پربھی خوب برف باری ہو گی


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.