Daily Taqat

وزیراعلیٰ پنجاب اور کور کمانڈر لاہور کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی لاہور میں ملاقات ہوئی ، وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شاندار کردار کی تعریف کی اور کہاکہ عظیم اور لازوال قربانیوں کے باعث پاکستان میں امن بحال ہوا ہے۔وزیر اعلیٰ اور کور کمانڈر لاہور کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیاگیا، وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردارسنہری حروف سے لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے مائنڈسیٹ کو بھی پوری قوت سے کچلنا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ یہ مائنڈسیٹ پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہے،قوم کی حمایت سے اس مائنڈسیٹ کابھی خاتمہ کریں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »