کلبھوشن یادیوکی اپنی ماں اور اہلیہ سے 25دسمبر کو ملاقات متوقع

اسلام آباد:  وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کو کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اوروالدہ سمیت بھارتی سفارتکار کا ویزہ جاری کرنے کی ہدایت کردی وزارت خارجہ نے اس ملاقات کے حوالے سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کا ویزہ جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ ملاقات کے موقع پر ایک بھارتی سفارت کار کی موجودگی سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کلبھوشن یادیو کو اہلیہ سے ملاقات کرنے کی پیشکش کی تھی جس پر بھارت کی جانب سے والدہ سے بھی ملاقات کرانے اور اس دوران ایک بھارتی سفارت کار کی موجودگی کا مطالبہ کیا گیا تھاجس پرپاکستان نے بھارت کا مطالبہ مانتے ہوئے کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کے لیے 25 دسمبر کی تاریخ طے کی تھی


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.