Daily Taqat

اسلام آباد ہائی کورٹ : کلثوم نواز نااہلی درخواست 12جون کوسماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی بطور رکن قومی اسمبلی نااہلی کے لیے دائر درخواست 12جون کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ایک شہری بسمہ نورین کی جانب سے کلثوم نواز کی بطور رکن قومی اسمبلی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو پٹیشن 12جون کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

درخواست میں کلثوم نواز،وفاق، چیف الیکشن کمشنر اور اسلامی نظریاتی کونسل کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 120 میں کلثوم نواز کی انتخابی مہم پرمریم نواز نے کروڑوں روپے خرچ کیے۔

کلثوم نواز بیماری کے باعث تاحال اپنے عہدے کا حلف تک نہیں اٹھا سکیں۔ وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر بھی پوری نہیں اترتیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »