Daily Taqat

کلرکہار: ہوٹل مالک، ساتھیوں کی طالبعلم سے اجتماعی زیادتی، موبائل بھی چھین لیا

چکوال: نویں جماعت کے طالبعلم کو ہوٹل مالک نے جنسی بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔

مدثر علی ولد عبدالحمید ساکن ضلع شیخوپورہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ نویں جماعت کا طالبعلم ہے، ماموں نے اسے کام کیلئے النور ہوٹل کلرکہار میں کام پر لگوادیا جس کا مالک محمد سجاد ہے، رات ہوٹل کا کام ختم کرنے کے بعد جب وہ اپنےسونے والے کمرے میں گیا تو ملزم محمد سجاد مالک ہوٹل نے اسے اپنے کمرے میں لے جاکر اس کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی اور اس کا موبائل بھی چھین لیا۔

دوسری رات پھر محمد سجاد نے ہمراہ نامعلوم افراد جنہوں نے اسے پکڑرکھا تھا کے ساتھ ملکر بدفعلی کی۔ سب انسپکٹر محمد اسلم نے مقدمہ درج کرکے ہوٹل مالک سمیت تین جنسی درندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »