عمران خان2018کے الیکشن میں خیبر پختونخوا سے تمھاری پارٹی کا صفایا ہو جائے گا: ڈاکٹر آصف کرمانی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف سعید  کرمانی نے کہا ہے کہ ہری پور جلسے نے تاریخ میں ہونیوالے تمام پارٹیوں کے جلسوں کا  ریکارڈ توڑ دیا  ہے ،عوام نے بھرپور شرکت کر کے نواز شریف مخالف قوتوں کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے،عمران خان اب اپنی خیر منائے، 2018کے الیکشن میں خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف  کا صفایا ہو جائے گا ڈاکٹر آصف سعید کرمانی نےعمران خان ، آصف علی زرداری، طاہر القادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیکھا جلسہ اسے کہتے ہیں، عوام نے نواز شریف سے اپنی لازوال محبت اور عقیدت کا کھل کر اظہار کر دیا ہے، عوام جان چکے ہیں کام کون کرتا ہے اور جھوٹے وعدے کون کرتا ہے ؟انہوں نے کہا کہ عمران خان تم نے ساڑھے چار سال میں گالیوں، سازشوں ، دھرنوں اور جھوٹے وعدوں اور دعوؤں کے بغیر کچھ نہیں کیا جبکہ نواز شریف نے 2013میں عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کر کے دکھا دیے ہیں ، یہ نواز شریف ہی ہے جس نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے روشنیوں میں بدل دیئے ، یہ نواز شریف ہی ہے جس نے دہشتگردی کا خاتمہ کر کے ملک میں امن قائم کیا ہے ، یہ نواز شریف ہی ہے جس نے ملک میں سڑکوں اور موٹرویز کا جال بچھایا ہے، عوام نواز شریف کی خدمات کو جانتی ہے ، سچ،  سچ اور جھوٹ،  جھوٹ ہوتا ہے ،عوام جانتی ہے سچا کون اور جھوٹا کون ہے؟۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.