Daily Taqat

صاف پانی کیس، رانا مشہود کو ایڈووکیٹ جنرل کے کان میں سرگوشی مہنگی پڑ گئی

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صاف پانی کیس کی سماعت کے دوران رانامشہودنے روسٹرم پر آ کر ایڈووکیٹ جنرل کے کان میں سرگوشی کی جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے صوبائی وزیر تعلیم کی سرزنش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے صاف پانی کیس کی سماعت کی تو وزیراعلیٰ شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے، ان کے ساتھ صوبائی وزرا بھی موجود تھے۔

دوران سماعت رانا مشہود نے روسٹرم پر آ کر ایڈووکیٹ جنرل کے کان میں سرگوشی کی تو چیف جسٹس آف پاکستان برہم ہو گئے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے ساتھ آنے والے سن لیں عدالت میں پھرتیاں نہ دکھائیں،آپ کوپتا ہوناچاہئے عدالت کاڈیکورم کیاہے،اپنی نشست پربیٹھیں


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »