Daily Taqat

سٹی اسکول اور بیکن ہاؤس اسکول کی رجسٹریشن معطل

محکمہ تعلیم سندھ نے سٹی اسکول اور بیکن ہاؤس اسکول کی رجسٹریشن معطل کر دی ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق فیسوں کے معاملے پر عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر سٹی اسکول کے 56 کیمپسز اور بیکن ہاؤس اسکول کے 65 کیمپسز کی رجسٹریشن معطل کی گئی ہے۔

اسکولوں کو جاری نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز نے دونوں تعلمی اداروں کو پانچ خطوط لکھے، لیکن انہوں نے اس پر کوئی جواب نہیں دیا۔ نوٹس کے مطابق 7 روز میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد ہوا تو اسکولوں کی رجسٹریشن بحال ہوجائے گی، لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو اسکولوں کو سیل کر دیا جائے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »