حلقہ بندیوں سے متعلق بل سینیٹ میں 19دسمبر کو پیش کرنے کا فیصلہ

حلقہ بندیوں کے معاملے پر سیاسی جماعتوں میں ڈیڈلاک ختم ہوگیا، وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں حلقہ بندیوں سے متعلق بل سینیٹ میں 19دسمبر کو پیش کرنے کا فیصلہ ہوگیا، اپوزیشن کے تحفظات دورکرنے کیلئے 4 رکنی کمیٹی بھی بنادی گئی۔

کمیٹی میں سینیٹرمشاہد اللہ، حاصل بزنجو، تاج حیدر اور مشاہد حسین سید شامل ہیں۔

اجلاس میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کے ساتھ ناشتے کی میز پر بھی مشاورت کی۔

وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کو فاٹا اصلاحات، او آئی سی اجلاس اور ملکی صورت حال پر اعتماد میں لیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.