راولپنڈی پراجیکٹ پر کام کرنے والا چینی سپر وائزر اچانک گمشدگی کا شکار ہوگیا

راولپنڈی: کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کہوٹہ پر کام کرنے والا چینی انجینئر اچانک گمشدگی کا شکار ہو گیا ۔منصوبے پرکام کرنیوالوں اورسیکیورٹی سے متعلقہ 11 افراد کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

گمشدگی کی اطلاع پر چینی سفیر بھی سخت سکیورٹی میں کروٹ ہائیڈ رو پاور پروجیکٹ پہنچے اور اس مقام جہاں سے چینی ماہرغائب ہوا کا دورہ کیا اور دو گھنٹے سے زائد پروجیکٹ سائٹ پررہنے کے بعد واپس اسلام آبادروانہ ہو گئے تاہم چند دنوں میں کروٹ ہائیڈروپاورپروجیکٹ پر سکیورٹی لیپس کایہ دوسراواقعہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پروجیکٹ پر کام کرنے والے ماہرین ٹنل کی کھدائی میں مصروف تھے کہ وہاں سپروائزر کی حثییت سے خدمات سرانجام دینے والا چینی ماہر جس کا نام لیو بتایا جاتا ہے پراسرار طور پرلاپتہ پایاگیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.