Daily Taqat

پاکستان میں چین کے فوجی اڈے بنانے کا کوئی منصوبہ زیرغور نہیں , ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں چین کے فوجی اڈے بنانے کا کوئی منصوبہ زیرغور نہیں اور نہ ہی گوادر یا اس کے نواحی علاقوں میں فوجی اڈے بنانے سے متعلق چین کی کوئی درخواست وصول ہوئی ہے۔گزشتہ روز ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان میں چین کے فوجی اڈے بنانے کا کوئی منصوبہ زیرغور نہیں ،بعض دشمن عناصر سی پیک منصوبے کو سبوتاژ اور پاک چین تعلقات متاثر کرنے کی غرض سے اس قسم کی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »