سندھ کے29 اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کیےگئے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا کہنا کہ سندھ حکومت نےبچوں کے تحفظ کے لیےچائلڈ پروٹیکشن ایکٹ پاس کیا ہےاور سندھ کے29 اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کیےگئے ہیںجس میں سماجی تنظیمیں سندھ حکومت کے ساتھ مل کرکام کررہی ہیں۔کراچی میں وزیر اعلی سندھ اور شہزاد رائے کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قصورواقعہ بین الاقوامی میڈیا میں بھی زیربحث آیا ،پاکستان میں قصورجیسے واقعات جگہ جگہ ہورہے ہیں ہمیں اپنے بچوں کواس قسم کے واقعات سے بچانا ہے۔قصورجیسے واقعات کی مستقبل بنیادوں پرروک تھام ضروری ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بچوں کی حفاظت کا معاملہ قومی معاملہ ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ بچوں کے تحفظ کے لیئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.