Daily Taqat

لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا، چیف جسٹس ثاقب نثار

اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کہتے ہیں  کہ لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا، اب اپنے گھر کو درست کرنا ہے۔سپریم کورٹ میں فراڈ کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے وکیلوں اور سائلین سے کہا کہ آپ کو آج ایک کمال لطیفہ سناؤں، صبح ماتحت عدلیہ اسلام آباد کے ایک جج کو بلایا تھا۔جج نے بتایا کہ 2 ماہ میں صرف 2 مقدمات سنے، چیف جسٹس کے مطابق جج صاحب نے کہا کہ وکلا تعاون نہیں کرتے، چیف جسٹس نے کہا کہ پوچھنے پر معلوم ہوا کہ جج صاحب کی تنخواہ 2 لاکھ روپے ہے۔چیف جسٹس نے متاثرین کی مقدمات نہ سنے جانے کی شکایت پر کہا کہ لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا، اب میں اپنے گھر کو درست کرنے لگا ہوں۔ ایک متاثرہ شخص نے کہا کہ ملزمان نے پونے چار ارب کا فراڈ کیا ہے مگر ہر جگہ سے ضمانت مل جاتی ہے کیونکہ بڑے ناموں والے وکیل کر لیتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس بات پر تبصرہ نہیں کروں گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »