Daily Taqat

فیسوں میں اضافہ سے والدین رو رہے ہیں، چاہتے ہیں فریقین مل بیٹھ کرمسلہ حل کریں، چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس آف  پاکستان  جسٹس ثاقب نثار نے نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس  کی سماعت کی دوران سماعت ریمارکس  دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے جو کمیٹی بنائی اس نے کوئی نتیجہ نہیں دیا، اب وہ خود کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نےسماعت کی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اسکول فیسوں میں اضافہ کررہے ہیں، والدین رو رہے ہیں،چاہتے ہیں فریقین مل بیٹھ کر مسئلہ حل کرلیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملے پر وفاقی محتسب اور آڈیٹر جنرل کو بھی طلب کر لیں گے۔ سپریم کورٹ نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ طے کرے سال میں کتنی بار اور کتنی فیس بڑھائی جائے۔دوران سماعت سیکرٹری قانون نے کہا کہ نجی اسکولز فیسوں میں آٹھ سے دس فیصد اضافہ چاہتے ہیں اور کسی پابندی کو بھی ماننے کو تیار نہیں۔سیکرٹری لاء کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ والدین اور اسکولز کے وکلاء کا کمیٹی کے ٹی او آرز پر اتفاق ہے، فیسوں میں آٹھ فیصد اضافے پر بھی فریقین کسی حد تک متفق ہیں۔جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ فیس میں اضافے کو کس اشاریے کیساتھ منسلک کیا جاسکتا ہے ؟ فرانزک آڈٹ میں یہ تعین کرنا ہے کہ نجی اسکولز کتنا کماتے ہیں،اسی بنیادپر فیس کے میکانزم کا تعین ہونا ہے


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »