Daily Taqat

لوگوں کوہمارا فیصلہ پڑھناچاہیے،کسی کیخلاف ثبوت نہ ہوں توکیسے سزادےدیں، چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد :  آج سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کی نئے آئی جی کی تعیناتی کیلئے درخواست پرسماعت ہوئی ۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آبادکی صورتحال کشیدہ ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جس بنچ نے آسیہ بی بی کا فیصلہ دیا وہ بھی کم عاشق رسول ﷺ نہیں ہے ، کچھ جج صاحبان تو بیٹھے درود پاک ہی پڑھتے رہتے ہیں۔ نبی کریم ﷺ پر ایمان کے بغیر دین مکمل نہیں ہوتا، ہم نے اللہ تعالیٰ کو نبی کریمﷺ کے ذریعے پہچانا۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ لوگوں کو ہمارا فیصلہ پڑھناچاہیے،کسی کےخلاف ثبوت نہ ہوں توکیسے سزا دے دیں؟۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »