Daily Taqat

چیف جسٹس ثاقب نثار کی طبیعت میں بہتری، بلڈپریشراوردل کی دھڑکن نارمل

راولپنڈی : چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی طبیعت میں بہتری آنے لگی، چیف جسٹس کے اہل خانہ عیادت کیلئے آر آئی سی پہنچ گئے، ہسپتال ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کابلڈپریشراوردل کی دھڑکن نارمل ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کوکل راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کیاگیاتھا،ثاقب نثار کے انجیو پلاسٹی کے ذریعے دل کی ایک بندشریان کوکھولاگیاتھااور دو سٹنٹ ڈالے گئے تھے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کاکچھ دیربعددوبارہ طبی معائنہ کیاجائےگا، چیف جسٹس کابلڈپریشراوردل کی دھڑکن نارمل ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »