عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کامستعفی ہونے کا اعلان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا ایک اور یوٹرن سامنے آگیا ،پہلے مستعفی ہونے کا بیان دیا ،پھر کہا 8سے 10 دن میں دے دوں گا، اب اپنے کہے سے پھر گئےہیں ۔

اپنے تازہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ وہ استعفیٰ جب بھی دیں گے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ساتھ دیں گے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ عمران خان نے مجھ سے کہا تھاکہ ابھی استعفیٰ نہ دیں 7،8دن ٹھہر جائیں،2018ء میں الیکشن کرانا آسان نہیں۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ گینگ آف فائیوپاکستان کو تباہ کرنا چاہتا ہے ،میرے معاملات پیپلز پارٹی میں

خورشید شاہ سے نہیں بلاول بھٹو سے چل رہے ہیں،ہم ایک دوسرے کے فین ہیں۔

شیخ رشید نے 17 جنوری کو مال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی جلسے سے خطاب میں قومی اسمبلی سے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا اور پھر وہ ملک سے باہر روانہ ہوگئے تھے ، جہاں میڈیا سے گفتگو میں 8 سے 10دن میں استعفیٰ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.