Daily Taqat

وزیراعلیٰ سندھہ نے اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی وزیراعلیٰ ہاؤس خالی کر دیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی وزیراعلیٰ ہاؤس خالی کر دیا۔ پہلی مرتبہ کسی وزیر اعلیٰ نے سرکاری مراعات کو وقت سے پہلے چھوڑ کر مثال قائم کی ہے۔

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہاؤس خالی کرکے اپنے خاندان کو نجی رہائش گاہ منتقل کر دیا ہے اور ساتھ ہی پروٹوکول میں مزید کمی بھی کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ کے طور پر سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس اور سندھ اسمبلی آتے ہیں اور کام ختم کرکے واپس چلے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کی مدت 28مئی کو پوری ہورہی ہے جس کے بعد نگراں سیٹ اپ قائم ہوگا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »