Latest news

وزیر اعلیٰ سندھ کا غیرقانونی پلاٹنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون

شہر قائد میں قبضہ مافیا کے خلاف سندھ حکومت نے کریک ڈائون کا اعلان کر دیا۔وزیراعلیٰ  سندھ نے غیرقانونی پلاٹنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کی ہدایت کر دی۔  نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ   نے کہا کہ کوئی کتنا بھی بڑا بدمعاش کیوں نہ ہو اسے جیل میں ڈالیں گے۔ کسی صورت کراچی کی زمین قبضہ کرنے والوں کو نہیں دونگا۔ یاد رہے کراچی میں سپریم کورٹ کے احکامات پر بھی متعدد جگہوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کی جارہی ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.