وزیراعلیٰ شہبازشریف نے بچوں کی حفاظت کیلئے 20رکنی کمیٹی کااعلان کردیا

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بچوں کے تحفظ کے قیام کیلئے 20 رکنی کمیٹی قائم کردی جو 15 جنوری تک اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم پر وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان کی سربراہی میں بچوں کے تحفظ کیلئے 20 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ماہرین تعلیم، علماءکرام اور وزرا شرکت کریں گے جبکہ یہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر اجلاس بلا کر مختلف سفارشات تیار کرے گی اور 15 جنوری کو تجاویز وزیر اعلیٰ کو ارسال کرے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.