مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کی خبر سامنے آتے ہی چودھری نثار بھی میدان میں آگئے
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کی خبر سامنے آتے ہیں سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے میدان میں آگئے ،جنہوں نے نواز شریف کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اس شخص کو سیاست دان نہیں سمجھتا جس نے لولک کونسل کا الیکشن بھی نہیں لڑا ۔انہوں نے کہا کہ غیر سیاسی لوگوں کے فیصلے مسلط ہونے سے پارٹیوں کی ساکھ بہترنہیں ہو تی ،غیر سیاسی عناصر کی جانب سے قومی ادارے کو نشانہ بنانے کا بیانیہ پذیرائی حاصل نہیں کر سکتا،سیاسی جماعتیں ٹوئیٹس اور ٹیکرز کے ذریعے نہیں چلائی جاتیں ۔چودھری نثار نے کہا کہ مجھ سمیت کوئی بھی سیاسی کارکن عدلیہ مخالف تحریک کا حصہ بننے کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جوش سے زیادہ ہوش سے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے ،ہمیں اپنی تمام تر توجہ سیاسی مخالفین پر رکھنی چاہیے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کی نامزدگی کا فیصلہ مثبت ثابت ہو سکتا ہے ۔