وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا پورے ملک میں یوم قائداعظم کو بھرپورجوش و جذبہ سے منانے کا اعلان

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں انہو ں نے قائداعظم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے پورے صوبے میں ایک ہفتے تک قومی جوش و جذبے کے تحت جشن منانے کی منظوری دیدی ہے ۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 25دسمبر کی مناسبت سے صوبے کے تمام ضلعوں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جائے ۔شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان ، رانا مشہود احمد سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور ایک ہفتہ طویل جشن کی منصوبہ بندی مکمل کی ۔اس حوالے سے تمام تر تفصیلات ایک ہفتے کے بعد جاری کی جائیں گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.