وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کادونجی چینلزکونوٹس

شہباز شریف نے اپنے خلاف بے بنیاد خبریں نشر کرنےپر دو نجی چینلز کو لیگل نوٹس جاری کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نوٹس ایڈووکیٹ مصطفیٰ رمدے کی جانب سےجاری کیاگیا ۔

ذرائع کے مطابق نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ دونجی نیوزچینلز نے شہبا​زشریف کےدورہ سعودی عرب پرجھوٹی خبریں چلائیں جس میں میرے موکل شہباز شریف کےخلاف کرپشن کی بے بنیاد خبریں نشر کی گئیں ، ان جھوٹی اور بےبنیاد خبروں سے میرےموکل کی شہرت کو نقصان پہنچا۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر 14روزمیں اس کا جواب نہ دیا تو میرے موکل قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتےہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.