وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کے معاملے پر نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کے معاملے پر نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے ، شہبازشریف تقریباً پونے دو گھنٹے اندر رہے اورتین بنیادی سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے جس کے بعد مزید سات ضمنی سوالات بھی پوچھے گئے۔
ذرائع کے مطابق شہبازشریف بغیر کسی پروٹوکول کے نیب میں پیش ہوئے اور ان کا موقف تھا کہ شہباز شریف کو بلایا گیا ہے ، اس لیے وہ اکیلے اور ذاتی گاڑی پر جائیں گے لیکن اگر وزیراعلیٰ کو بلایاجاتاتو وہ پروٹوکول کیساتھ نیب میں حاضر ہوتے ۔

دوسری طرف حکومت پنجاب کے ترجمان ملک احمد خان نے بتایاکہ شہبازشریف نیب کو بیان ریکارڈ کراکر واپس آگئے ہیں اور کچھ دیر میں پریس کانفرنس کرکے میڈیا کوتفصیلات سے آگاہ کریں گے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.