وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اورمشیرمفتاح اسماعیل کی ملاقات، ملکی مسائل پربات چیت
لاہور: میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سےوزیراعظم کےمشیر برائےخزانہ مفتاح اسماعیل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی حالات پربات چیت ہوئی جس میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پنجاب تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کا ہب بن چکا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خود مختار اور خوشحال پاکستان کی منزل کا حصول ہمارا مشن ہے،حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کےباعث قومی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، معیشت کو مضبوط بنانےکےحوالےسےحکومت نےموثر اقدامات کئےہیں۔
شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ ورثےمیں ملنےوالی بیمار معیشت کی بحالی ہماری حکومت کا عظیم کارنامہ ہے،موثر ترقیاتی حکمت عملی کےباعث معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملاہے،اندورنی و بیرونی سرمایہ کاری بڑھنےسےروزگار کےلاکھوں مواقع پیدا ہو رہےہیں۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے صوبے کی ترقی کیلئے بےمثال اقدامات کیےہیں۔