وزیراعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری کے سیکرٹری ایوب قریشی کرپشن کے الزام میں گرفتار

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کے سیکرٹری ایوب قریشی کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا جب کہ اس کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان کے سیکرٹری ایوب قریشی کو تحقیقاتی اداروں نے رشوت کے الزام میں گرفتار کیا، ملزم 4 وزارتوں سے ماہانہ 60 کروڑ روپے وصول کرکے اعلیٰ حکام کو دیتا تھا تاہم تحقیقاتی اداروں نے اس کے گھر سے کروڑوں روپے بھی برآمد کر لیے جب کہ مزید اہم انکشافات متوقع ہیں


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.