وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے وزیراعلیٰ پنجاب سے لاہور میں ملاقات کی ،ملاقات میں جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں  پرتبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب کےلیےآبادی کےتناسب سےزائد بجٹ ن لیگ کا اعزاز ہےاس کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی پر اربوں روپے کے وسائل نچھاور کیے،اس کی ترقی کی ذمے داری آئندہ بھی نبھاتے رہیں گے، جنوبی پنجاب کے ترقیاتی پروگراموں پر پیشرفت کی خودنگرانی کر رہا ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں پینے کے صاف پانی کا منصوبہ اپنی مثال آپ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملتان میں میٹرو اورا سپیڈو بسیں لاکھوں مسافروں کو سہولت فراہم کر رہی ہیں۔

اس موقع پر اویس لغاری کا کہنا تھا کہ حکومت نے تاریخی بجٹ دےکر جنوبی پنجاب کا دل جیت لیا ہے، شہباز شریف نے کہا کہ اعتراضات کرنے والوں نے اپنے دور میں عوامی مسائل پر توجہ نہیں دی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.