Daily Taqat

مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی وزیراعلیٰ ہاوس خالی کر دیا

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی وزیراعلی ہاوس خالی کر دیا۔ پہلی مرتبہ کسی وزیر اعلی نے سرکاری مراعات کو وقت سے پہلے چھوڑ کر مثال قائم کی ہے۔ سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہاوس خالی کر کے اپنے خاندان کو نجی رہائش گاہ منتقل کر دیا

ہے۔ ساتھ ہی پروٹوکول میں مزید کمی بھی کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ وزیراعلی سندھ کے طور پر سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے وزیراعلی ہاوس اور سندھ اسمبلی آتے ہیں اور کام ختم کرکے واپس چلے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعلی سندھ کے عہدے کی مدت 28 مئی کو پوری ہورہی ہے جس کے بعد نگراں سیٹ اپ قائم ہوگا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »