Latest news

آرٹیکل 370 کے خاتمے سے وادی میں خونریزی میں اضافہ ہواہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کا خاتمہ خطرناک قدم ہے جس سے وادی میں خونریزی میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا ہے جس کا احساس کشمیری قیادت کو بھی ہے،کشمیریوں نے مسلم امہ اور عالمی برادری کی توجہ اس جانب دلائی ہے۔

ڈویژنل کمشنروں سے وڈیو لنک کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ نے جشن آزادی کی تقاریب قومی جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے منانے کے لئے کمشنروں کو ہدایت کی۔

14 اگست کی تقریبات کو کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر منسوب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے عیدالاضحی کی عبادات کے دوران تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی اور کشمیری عوام کی تکالیف اور مشکلات کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگنے کی اپیل کی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عیدگاہوں اور جشن آزادی کی تقریبات کے لئے موثر سیکورٹی پلان بنائے جائیں، جشن آزادی کے موقع پر نوجوانوں کی آگہی کے لئے کشمیر کی تحریک آزادی کی دستاویزی فلمیں چلانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔

 

 

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.