Daily Taqat

چیف جسٹس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا ٹیکسز کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا ٹیکسز کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا ٹیکسز کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت خزانہ

ایف بی آر اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے معاملے پر 3 رکنی بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ جو ان کی سربراہی میں اتوار کو سماعت کرے گا۔ واضح رہے ن لیگ کی حکومت کی جانب سے پچھلے کئی ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے تنگ آکر عوام نے کئی بار عدالت سے اس کا نوٹس لینے کی درخواست کی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »