Daily Taqat

چیف جسٹس نے وکلا کی جعلی ڈگریوں پر از خود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وکلاء کی جعلی ڈگریوں کے معاملے پر از خود نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ میں مختلف کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے وکیل رہنما حامد خان سے مکالمے کے دوران کہا کہ آپ یہ بھی

دیکھیں کہ کتنے وکلا کی جعلی ڈگری ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ وکلا کی ڈگریوں کی تصدیق کرانی چاہیے یا نہیں جس پر حامد خان نے کہا کہ بالکل وکلاء کی ڈگریوں کی تصدیق کرانی چاہیے۔ حامد خان نے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز کو کہہ دیں وہ اس معاملے میں ڈیٹا فراہم کردیں۔ جس پر چیف جسٹس نے حامد خان کو کہا کہ آپ نے اس معاملے میں حصہ ڈالنا ہے۔ بعدازاں چیف جسٹس نے وکلا کی جعلی ڈگریوں کے معاملے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے تمام بار کونسلز کو نوٹسز جاری کر دیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تمام بار کونسلز ایک ماہ میں فوری طور پر عمل کر کے رپورٹ دیں۔ جب کہ عدالت نے اس معاملے پر معاونت کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بھی ہدایات جاری کر دیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »