Daily Taqat

چیف جسٹس ثا قب نثار 14 مئی کو سرکاری دورے پر روس روانہ ہوں گے

چیف جسٹس ثاقب نثار 14 مئی کو عالمی چیف جسٹس کانفرنس میں شرکت کیلئے سرکاری دورے پر روس روانہ ہوں گے۔ اس کے بعد چیف جسٹس چین جائیں گے جہاں وہ عالمی جوڈیشل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان 13 روزہ سرکاری دورے پر 14 مئی کو بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں۔ جس کے پہلے مرحلے میں چیف جسٹس ثاقب نثار روس میں ہونے والی عالمی چیف جسٹس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ دوسرے مرحلے میں چیف جسٹس روس سے چین جائیں گے جہاں عالمی جوڈیشل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس دوران جسٹس آصف سعید کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سر انجام دیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »