Daily Taqat

چیف جسٹس ثاقب نثار سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے مینٹل ہسپتال پہنچ گئے

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے مینٹل ہسپتال پہنچ گئے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار لاہور میں علی الصبح پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہسپتال کا دورہ کرنے کیلئے پہنچ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز کا جائزہ لیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے مریضوں کی عیادت بھی کی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج (ہفتہ کو) مختلف کیسز کی سماعت کرے گا۔ گزشتہ سماعت پرمینٹل ہسپتال میں بد انتظامی سزائے موت کی قیدی مریضہ کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سامنے آئی تھی جس پر چیف جسٹس نے مینٹل ہسپتال میں خالی آسامیوں اور بد انتظامی پر از خود نوٹس لے لیا تھا۔ چیف جسٹس نے مینٹل ہسپتال میں مریضوں کے علاج کے حوالے سے دستیاب سہولیات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہاں خواتین مریضوں کو بھی مرد دیکھتے ہیں، چیف جسٹس نے گزشتہ سماعت پر ہی مینٹل ہسپتال کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »