Daily Taqat

سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت،نہال ہاشمی کے الزامات مسترد،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کل طلب کرلیا

سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کے دوران سابق سینیٹر کو کل عدالت میں طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں نہال ہاشمی کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی،دوران سماعت سابق سینیٹر کی جیل سے رہائی کے بعدججز کو گالیاں دینے کی ویڈیو چلائی گئی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے نہال ہاشمی کے وکیل کامران مرتضیٰ سے کہا سن لیں نہال ہاشمی کیا کہہ رہے ہیں۔
نہال ہاشمی کے وکیل نے انٹرا کورٹ اپیل کیلئے لارجر بنچ بنانے کی استدعا کی جو سپریم کورٹ نے مسترد کردی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے لئے راستے کا انتخابات کر لیا ہے ،کیوں نہ نہال ہاشمی کی سزا بڑھا دیں ،چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ججز کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر کیوں نہ نہال ہاشمی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور ان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

قبل ازیں سپریم کورٹ میں نہال ہاشمی کی نظرثانی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کمرہ عدالت میں سکرین لگانے کا حکم دیا تھا اورنہال ہاشمی کے وکیل کو عدالت میں طلب کر لیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »