Daily Taqat

چیف جسٹس ثاقب نثار نے گورنر پنجاب کے صاحبزادے کو کل عدالت میں طلب کرلیا

نجی میڈیکل کالجوں کی بھاری فیسوں کے خلاف ازخود نوٹس کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے گورنر پنجاب کے صاحبزادے کو بھی کل طلب کرلیا۔

ازخود نوٹس کیس پر سماعت کے دوران ایک وکیل خاتون نے کہا کہ کل عدالت میں بھاری فیس کی شکایت کی تھی جس پر انہیں گورنر پنجاب کے بیٹے سے لیکر بڑے بڑے لوگوں کے فون آئے۔

چیف جسٹس پاکستان نے وقفے کے بعد گورنر کے بیٹے کو طلب کرلیا اورکہا کہ قانون میں دیکھیں کہ گورنر پنجاب کو طلب کرنے کی کیا گنجائش ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کا کہناتھاکہ گورنر پنجاب کےبیٹے کی کیسے جرات ہوسکتی ہے کہ آپ کو فون کرے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »