Daily Taqat

چیف جسٹس نے پشاور میں قائم تمام چیک پوسٹیں ختم کرنے کا حکم دے دیا

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے پشاور میں قائم تمام چیک پوسٹیں ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار مختلف کیسز کی سماعت کے لیے پشاور پہنچے۔ جسٹس میاں ثاقب نثار نے حکم دیا کہ 24 گھنٹے کے اندر اندر پشاور شہر میں قائم تمام رکاوٹیں ختم کی جائیں۔

اور شہر میں بند کیے گئے تمام راستوں کو کھولا جائے۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ چیف سیکریٹری بتائیں کن سفارت خانوں اور مقامات پر سیکیورٹی ضروری ہے۔ عدالت کی اجازت لے کر وہاں چیک پوسٹیں بنائی جائیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »