چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے نوازشریف کی رہائشگاہ جاتی امراءسے رکاوٹیں ہٹانے کی درخواست پر فل بنچ تشکیل دے دیا جو 31 جنوری کو سماعت کرے گا۔

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے نوازشریف کی رہائشگاہ جاتی امراءسے رکاوٹیں ہٹانے کی درخواست پر فل بنچ تشکیل دے دیا جو 31 جنوری کو سماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں نوازشریف کی رہائشگاہ جاتی امرا سے رکاوٹیں ہٹانے کیلئے دائردرخواست پرسماعت ہوئی ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست سماعت کےلئے فل بنچ کو بھجوادی،چیف جسٹس منصور علی شاہ نے درخواست کی سماعت کیلئے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا جو 31 جنوری کو سماعت کرے گا،بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس شاہد جمیل شامل ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.