لاہور میں نجی میڈیکل کالجز کی زائد فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت,چیف جسٹس
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے شریف میڈیکل کالج کو ایک طالبعلم کو 50 ہزار روپے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں نجی میڈیکل کالجز کی زائد فیسوں سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت ایک طالبعلم نے شکایت کی کہ شریف میڈیکل کمپلیکس نے اس سے 50 ہزارروپے اضافی فیس وصول کی ہے۔ طالبعلم کی شکایت پر عدالت نے شریف میڈیکل کمپلیکس کو 50 ہزا ر روپے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ رائیونڈ روڈ پر شریف خاندان کی رہائش گاہ کے بالکل سامنے واقع شریف میڈیکل کالج ایک ٹرسٹ کے تحت چلایا جارہا ہے جس کے مین ٹرسٹی میاں نواز شریف ہیں۔