Daily Taqat

چیف جسٹس نے پنجاب میں 5 سال میں دیئے گئے ٹھیکوں کی تفصیلات طلب کر لیں

چیف جسٹس نے پنجاب میں میگا پراجیکٹس کے کنٹریکٹس سے متعلق کیس میں 5 سال میں دیئے گئے ٹھیکوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب میں میگا پراجیکٹس کے کنٹریکٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا وجہ ہے کہ پنجاب کے سارے ٹھیکے پانچ، چھ کمپنیوں کو ہی ملتے رہے ہیں۔ اگر بے ضابطگی پائی گئی تو کیس متعلقہ اداروں کو بھیج دیں گے۔ پنجاب میں میگا پراجیکٹس کے کنٹریکٹس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس بولے کیا وجہ ہے پنجاب میں سارے ٹھیکے پانچ، چھ کمپنیوں کو ہی ملتے رہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر ایک میگا پروجیکٹ میں کمپنیاں نظر آتی ہیں، ایک ہی کمپنی کو چوبیس ماہ میں اربوں روپے کے بائیس ٹھیکے دے دیئے گئے۔ کیس کی سماعت کے موقع پر میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ کس طرح ٹھیکے دیئے جاتے ہیں، ٹھیکوں کی شفافیت جانچنے کیلئے کمیشن مقرر کرنا پڑا تو کر دیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »