چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کی کرپشن کے کیس ری اوپن کر دئے گئے

لاہور:  چوہدری بردران کو 15 دسمبر کو  نیب نے دوبارہ طلب کرلیا ہے، پنجاب میں ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرپشن کی تحقیقات کیلئے پیراگون اور آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا مکمل ریکارڈ آج (جمعرات کو )طلب کرلیا گیا ہے۔

نیب لاہور نے مختلف مقدمات میں سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت اور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر ایک بار پھر 15 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمات کھولے گئے ہیں۔ مشرف دور میں دونوں رہنماؤں کے اہم سیاسی عہدوں اور دبا ؤکے باعث مقدمات کو بند کر دیا گیا تھا تاہم ڈی جی نیب لاہور کی ہدایت پر ان مقدمات کو دوبارہ کھولا گیا۔چوہدری برادران نے 6 نومبر کو نیب کے روبرو پیش ہوکر ناجائز اثاثوں کے ریفرنس کا الزام مسترد کردیا تھا۔ذرائع کے مطابق نیب نے چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کو 6 نومبر کو اثاثہ جات کی معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔دوسری جانب نیب نے ہاؤسنگ سوسائٹی میں کروڑوں کے گھپلوں کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو  آفیسر ندیم ضیا پیرزادہ کو آج (جمعرات کو)  طلب کر لیا گیا ہےجبکہ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن سے تمام معاہدوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.