Daily Taqat

چودھری نثار آج پریس کانفرنس کریں گے

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثار ملکی معاملات اور پارٹی امور پر گفتگو کریں گے۔ جبکہ ان کی یہ پریس کانفرنس شام 4 بجے ہو

گی۔ یاد رہے گزشتہ ماہ سابق وفاقی وزیر داخلہ نے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے الیکشن لڑیں گے۔ اس سے قبل میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ چودھری نثار لیگی قیادت سے ناراض ہیں اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »