Daily Taqat

چوہدری نثار دھرتی کے بیٹے ہیں، انہوں نے محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے، ماروی میمن

بنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرمین ماروی میمن نے کہا ہے کہ چوہدری نثار دھرتی کے بیٹے ہیں ممبئی حملوں کے بارے میں حقائق پر مبنی بیان دے کر انہوں نے محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ اتوار کے روز اپنے ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرمین ماروی میمن نے ممبئی حملوں کے بارے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے انٹرویو کی مذمت اور

چوہدری نثار کی بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار اس دھرتی کے بیٹے ہیں انہوں نے حقائق پر مبنی وضاحتی بیان دیا اور ممبئی حملوں پر موقف واضح کر کے محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے اور پاکستان کے موقف کا بہترین دفاع کیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »