چودھری نثار میری وزارت میں مداخلت کررہے ہیں

اسلام آباد:  نواز شریف نے چودھری نثار کا تحریک عدل کی مخالفت کا بیان مسترد کردیا اور پارٹی قائدین نے چودھری نثار کے خلاف انضباطی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ چودھری نثار کے تحریک عدل کی مخالفت میں دئیے بیان کو نواز شریف نے مسترد کردیا ہے، ن لیگی قائدین نے اس بیان پر انضباطی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیر داخلہ احسن اقبال نے الزام لگایا ہے کہ چودھری نثار میری وزارت میں مداخلت کررہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔  ذرائع کے مطابق ن لیگ میں ایک بڑا گروپ چودھری نثار کا مخالف بن چکا ہے، مرکزی قیادت نے چودھری نثار کو پارٹی سے نکالنے یا شوکاز نوٹس جاری کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.